Arshi khan

Add To collaction

ہماری کہانی भाग -7

part 7

’’ چلتے چلتے لڑکھڑا کر گر جاتا ہوں۔ ہاں شاید اعصابی کمزوری ہو گئی ہے۔ دماغ میں بھی کوئی مسلہ ہو سکتا ہے۔جی۔۔۔ نہیں آپ کو آنے کی ضرورت نہیں ہے۔میں ٹھیک ہوں۔دماغ کے ٹیسٹ کا کہا ہے ڈاکٹر نے۔نہیں نہیں میں ٹھیک ہوں۔دل کے ٹیسٹ بھی کروانے ہیں۔ارے نہیں بھائی جان ایسے کیو ں گھبرا رہے ہیں آپ۔۔۔ اچھا۔۔۔ کب ۔۔۔‘‘

’’یہ لیں پاپا۔۔۔‘‘میں نے سکول میں جیتی اپنی ٹرافی لا کر پاپا کو دی۔

یہ کیا ہے؟ وہ مسکرانے لگے۔اس لیے نہیں کہ ٹرافی ملی اس لیے کہ انکل آ رہے تھے۔

’’آپ نے اتنی اچھی اداکاری کی ایوارڑ تو بنتا ہے۔‘‘

ممی میری پشت پر آئیں اور میرے بال کھینچے۔ اگرہماری اس دنیا میں ایسی ممیاں نہ ہوا کریں تو ایشائی لڑکیوں کے بال بھی اتنے لمبے نہ ہوا کریں۔کچھ چیزیں صرف راویت سے ہی ملتی ہیں ، نا تیل سے نہ شیمپو سے صرف ’’ بال کھینچے کی روایت سے۔‘‘

بھائی ہیں ان کے بلا سکتے ہیں بہانے سے۔بہن بھائیوں میں یہی لاڈ پیار، مذاق کا رشتہ تو ہوتا ہے۔

مجھے کیا پتا بہن بھائیوں میں کیسا رشتہ ہوتا ہے۔ میرا چھوٹا بھائی تو یا سوتا رہتا ہے یا کرکٹ کھیلتا رہتا ہے۔اسے تو اکثر یاد کروانا پڑتا ہے۔’’میں تمہار ی بہن ہوں۔ میرا نام عروہ ہے۔یاد آیا کچھ؟‘‘

’’تم میری بہن ہو، تمہار ا نام عروہ ہے۔۔۔دفع کرو ایسی یاداشت کو۔‘‘

یہ میری بھائی کا حال ہے۔ ویسے پاپا کی ایسی جاندار اداکاری کا یہ نتیجہ ہوا کہ انکل اور آنٹی اور مس جیکی ہفتے کے اندر اندر ہمارے گھر موجود تھے۔

اس بار پھر سے مجھے مس جیکی کو پہچانے میں وقت لگا۔اب وہ گنجا ہو چکا تھا۔عام گنجا نہیں ہوا تھا وہ۔ جیسے کھیتوں میں ہل چلاتے ہیں تو زمین ہو جاتی ہے ایسی ہی اس کے سر کی زمین تھی۔مجھے خیال آیا کہ پچھلی بار میں نے جو اس کے بالوں کو جڑوں سمیت اکھاڑا تھا کہیں یہ ہل اس وجہ سے تو اس نے اپنے کھیت میں نہیں چلاوایا؟ اگر ایسا ہے بھی تو کسے پرواہ ہے۔میرا ناک بھی ہر سال سردیوں میں سرخ ہو کر سوجھ جاتا ہے اور مجھے سانس لینے میں مسلہ در پیش رہتا ہے۔

اس بار میرا ارادہ دو قدم آگے رہنے کا تھا۔ پہلے جب و ہ آیا تھا تو میری تصویروں پر کافی گھٹیا باتیں بنا کر گیا تھا۔اس لیے میں نے ہفتے کے اندر اپنی تصویریں فریم کروا کر کمرے میں ، پاپا کے روم میں، لاونج میں لگا دی تھیں۔ جن میں میں ہائکنگ ، رائٹنگ ،سوئمنگ کر رہی تھی۔کچھ دوستوں کے ساتھ پکنک کی تصویریں بھی تھیں۔درخت کے پاس کی کوئی تصویر نہیں تھی۔کچھ بکس بھی تھیں جو میں نے جلدی سے لاکر اپنے روم میں سجا دی تھیں۔ ایک بک کو کھول کر بیڈ سائیڈ ٹیبل پر رکھ دیا تھا۔گیمز کی سی ڈیز کو نمایاں جگہ ڈس پلے کر دیا تھا۔

پہلے اس نے سرسری نظروں سے لاونج میں لگی میری تصویروں کو دیکھا۔پھر وہ چونک گیا تھا۔ ہونہہ۔۔۔ جیلس ہو گیا ہو گا۔ پھر وہ باقی تصویروں کو ذرا اور قریب جا کر دیکھنے لگا ۔پھر وہ میرے کمرے میں آگیا اور وال پر لگی تصویرں کا معائنہ کرنے لگا۔کچھ زیادہ ہی غور سے معائنہ کر رہا تھا ۔پھر وہ اتنے غور سے دیکھنے لگا کہ مجھے گھبراہٹ ہونے لگی۔

تصویریں بہت اچھی ہیں یہ۔۔۔کون ہے یہ؟اس نے کسی چہر ے پر انگلی نہیں رکھی تھی ۔

کون؟ یہ رائنہ ہے میری دوست۔سوئمنگ چمپین۔‘‘

اچھا! لیکن میں تو اس فوٹو شاپ والے کا پوچھ رہا ہوں۔ بہت ماہر ہے وہ اپنے کام میں۔ کبھی گھوڑے کو قریب سے جاکر بھی دیکھا ہے یا نہیں؟ ‘‘ہاہاہا۔ وہ زور زور سے ہنسنے لگا او ر اس کے سر کی کھیتی میں سے گندم کے خوشے پھوٹنے لگے۔اور زیادہ زور سے ہنستا تو ’’ خربوزے ‘‘ کی بیل بھی پھوٹ نکلتی۔

’’ دیکھا بھی ہے اور اس کے بال بھی نوچے ہیں،جڑوں سمیت۔‘‘

اس کی ہنسی یکدم تھم گئی اور اس نے دانت پر دانت جمائے ۔یقیناًاسے اپنے سر کی تکلیف پھر سے یاد آگئی تھی۔

اینی وے۔ تم نے وہ درخت کیوں کٹوا دیا؟انکل بتا رہے تھے کہ تم نے بہت ضد کی تھی اسے کٹوانے کی؟ایسا کیوں کیا تم نے؟

میں غور سے اس کی شکل دیکھنے لگی‘پھر میں نے اپنے منہ کو ذرا قریب کیا اور اورزیادہ غور سے دیکھنا شروع کیا ۔ انگلی کو اٹھا کر اس کے ناک کے قریب کیا۔۔۔ اور قریب کیا۔ وہ چوکنا تھا وہ جانتا تھا کہ میں پنچ ماروں گی جسے وہ ڈچ کر دے گا ۔ لیکن میں نے پنچ نہیں مارا پینچ کیا۔ دو انگلیوں سے میں نے اسکی ناک پکڑ کر مروڑو دی۔لڑکے ہمشیہ یہ بھول جاتے ہیں کہ لڑکیاں گھونسے مارتی ہیں نا کک کرتی ہیں ۔وہ چٹکی بھرتی ہیں اور بال کھنچتی ہیں اور یہ گھونسے اور لاتوں سے زیادہ کارگر ہتھیار ہیں‘ زیادہ تکلیف دہ اور زیادہ ’’ دور اثر رررر‘‘۔

اس کے ناک سے خون نکلنے لگا۔تم کیا وئمپائر ہو۔؟؟ وہ چلایا۔

’’تھی نہیں ‘لیکن ہو گئی ہوں۔‘‘اس کی بہتی ناک کو بہتے دیکھ کر میں نے اطمینان سے کہا۔

تو لو پھر یہ میرا خون پی لو۔‘‘ اس نے اپنی ناک کا خون جو اس کے ہاتھ میں لگ چکا تھا میرے آگے کیا ۔

ناک پر اس نے اتنی بڑی بینڈیج کروا لی تھی کہ ممی پاپا مجھے ہاتھ سے پکڑ

   4
2 Comments

Seema Priyadarshini sahay

02-Oct-2021 10:32 PM

Nice

Reply

prashant pandey

15-Sep-2021 03:09 AM

👍🏻👍🏻👍🏻👍🏻👍🏻

Reply